راناثنااللہ کی تنبیہ

راناثنااللہ کی تنبیہ، صدر علوی ‘ آ بیل مجھے مار’ والے کام نہ کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ صدر عارف علوی ‘ آ بیل مجھے مار’ والےکام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عارف علوی صدر کے دفترکو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی الیکشن کی تاریخ کے معاملے میں خواہ مخواہ ٹانگ نہ اڑائیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمیشن کو غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے، صدر عارف علوی ‘ آ بیل مجھے مار’ والےکام نہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، عمران خان اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار