آئی فون ڈلیوری بوائے کو قتل

‘آئی فون’ کیلئے ڈلیوری بوائے کو قتل کرکے لاش جلا دی گئی

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک انوکھی واردات میں 20سالہ نوجوان نے مہنگے آئی فون کے لیے ڈلیوری بوائے کو قتل کرکے لاش جلادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سفاک کارروائی آئی فون کے شوقین 20سالہ نوجوان ہیمانت دت نے کی۔ اس نے آن لائن آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈلیوری بوائے پہنچا تو اسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
قتل کے بعد لاش اپنے گھر میں چھپا دی اور پھر ریلوے اسٹیشن لے جا کر آگ لگا دی تاکہ لاش کی شناخت نہ ہوسکے تاہم ریلوے پولیس کو بُو محسوس ہونے پر تحقیقات کی گئی تو جلی ہوئی لاش کے کچھ ٹکڑے ملے ۔ فرانزک کرانے پر لاش کی شناخت 23سالہ نوجوان ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کی قیمت 46ہزار روپے تھی جو اس کے پاس نہیں تھے اس لیے ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ