پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی درخواست پر عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) نے ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی نے 18 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا تھا لیکن پی ڈی ایم کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست اور دیگر اتحادیوں کےانتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد اے این پی نے بھی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔
ایمل ولی نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کا مذاق بنایا ہوا ہے، ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کر کے قوم کے اربوں روپے ضائع کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکک طبقہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے۔
Load/Hide Comments