چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو ق لیگ سے فارغ کر دیا

سربراہ مسلم لیگ (ق) و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا۔
ویبڈیسک: پارٹی اعلامیے کے مطابق پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور ان کے مقرر لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور یہ نوٹس پرویزالٰہی کو 26 جنوری کو لاہور میں غیر آئینی اجلاس بلانے پر دیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی کو آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔
پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے بھی پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو سکتے کیونکہ چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے سربراہ ہیں، وہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی سمیت کسی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہے تو ق لیگ سے استعفیٰ دے کر شامل ہونا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ