ڈینگی وائرس کنٹرول

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت

و یب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنیہ صافی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکڑ محمد ادریس سمیت محکمہ صحت، ٹانز، ڈبلیو ایس ایس پی، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچا کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانے والی موجود ادویات، سازوسامان اورمشینری کے بارے میں بتایاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ مساجد اور یونین کونسل دفاتر میں ڈینگی سے بچا کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی جلد از جلد کی جائے اور سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں بھی طلباء کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   جامعہ پشاورمیں اساتذہ و ملازمین کی ہڑتال طول پکڑ گئی