یوکرین کے صدر کا صدر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس یوکرین جنگ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت مانگ لی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر کا صدر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں گفتگو کے دوران دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ روس، یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔
دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ مفاد کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر زیلنسکی نے صدر علوی کو اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت کا کہا۔
جس پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Load/Hide Comments