خواجہ آصف دورہ کابل

وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ کابل

وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا اہم دورہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آج (بدھ کو) افغانستان کا اہم دورہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند، وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت عبوری حکومت کی سینئر قیادت شریک تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے، ٹی ٹی پی اور اسلامک سٹیٹ کے امور زیر بحث آئے۔
فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری