جاوید اختر

اسے بلایاکس نے تھا،فیض میلے میں جاویداخترکے بیان پرپاکستانی برہم

ویب ڈیسک: بھارتی رائٹر جاوید اختر نے پاکستان کی سرزمین میں ہی پاکستان مخالف بیان دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں لیجنڈری اردو شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں شرکت کرنے والے بھارتی لکھاری اور شاعر جاوید اختر نے فیسٹیول میں سیشن جادو نامہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مخالف بیان دے دیا۔ جاوید اختر نے کہا کہ یہاں میں تکلف سے کام نہیں لوں گا ہم نے نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کے بڑے بڑے فنکشن کئے ہیں آپ کے ملک میں تو لتا منگھیشکر کا کوئی فنکشن نہیں ہوا۔انہوں نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو الزام نہ دیں
اس سے معاملہ نہیں سلجھے گا اہم بات یہ ہے کہ آج کل جو فضا اتنی گرم ہے وہ کم ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی جاوید اختر نے طنزیہ انداز میں پاکستان کو ممبئی حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم تو ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا تھا کہ ہمارے شہر میں کیسے حملہ ہوا تھا وہ لوگ ناروے یا مصر سے تو نہیں آئے تھے وہ یہیں آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں
تو اگر کسی ہندوستانی کے دل میں شکایت ہے تو آپ بُرا نہیں مانیں ۔جاویداخترکے اس بیان پرپاکستانی شائقین سخت برہم ہیں اورسوال پوچھ رہے ہیں کہ جاویداختر کوبلایاکس نے تھا،پاکستانی صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جاویداخترکے جن ریمارکس پرفیسٹیول میں تالیاں بجائی گئیں وہ لتامنگیشکرسے متعلق تھے جب کہ انہوں نے انٹرویومیں اسے کسی اوربات کے ساتھ جوڑکرغلط بیانی سے کام لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان