شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل سے دوسری جیلوں کومنتقل

جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں ں کوٹ لکھپت جیل سے دوسری جیلوں کو منتقل کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاری دینے والے تمام اسیر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 3 ایم پی او میں گرفتار دیگر کارکنوں کو ڈی جی خان جیل بھجوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی