عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑی، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑی۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑی۔
دوسری طرف پشاور سے شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکور سمیت دیگر رہنما بغیر گرفتار کے واپس چلے گئے۔
اس موقع پر سابق گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ ہمیں گرفتار نہیں کیا جا رہا، جیل کا دروازہ نہیں کھولا گیا، سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں، لیڈرشپ کو تو گرفتار کرتے ہیں لیکن عام کارکنوں کو گرفتار نہیں کرتے ایسا نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف چند لیڈروں کو گرفتار کرکے جیلبھرو تحریک کو ناکام کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج