جیل بھرو تحریک

جیل بھرو تحریک: گرفتار قیادت سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کر بلا کو کہا گیا عمران خان پر کاٹا لگا دیا، ساتھ نہیں دینا، ہمارے ارکان کو بولا گیا پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، پی ٹی آئی کی گرفتار قیادت کے ساتھ دہشتگردوں کے جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک: ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے، حکومت جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سب کے سامنے ہے، جیل بھرو تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گرفتار سینئر قیادت کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پشاور میں بھی لوگ تحریک کیلئے نکلے، ہماری حکومت گئی تو لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ویڈیو بنائی گئی، شہباز گل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور زرداری سے بڑا ڈاکو کوئی نہیں، حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کیا گزر رہی ہے؟
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے امپائر کھڑے کر کے کھیلتا تھا، الیکشن کمیشن کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، نگران حکومت 90 روز کے بعد کیسے رک سکتی ہے۔
ملک کی بدقسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی