کارکن سیلفیاں بناکر غائب

گرفتاریوں کی بجائے قیدیوں کی گاڑیوں میں سیلفیاں،ویڈیو بناکرکارکن غائب

ویب ڈیسک:پشاورکے مختلف تھانوں کے باہرقیدیوں کولے جانے والی گاڑیاں دن بھرکھڑی رہیں لیکن اس میں سوار ہونے کی بجائے پی ٹی آئی کے کارکن سیلفیاں اور ویڈیوزبناکر غائب ہوگئے اور گرفتاری نہیں دی واضح رہے کہ پشاورمیں گرفتاریاں دینے کے اعلان کے بعد مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قافلوں کی شکل میں پشاورکارخ کیااس موقع پرمحکمہ پولیس کی جانب سے بھی انتظا ما ت کئے گئے تھے اور گلبہار اورہشت نگری پولیس سٹیشنوں کے سامنے قیدیوں کی گاڑیاں کھڑی کردی گئی تھیں لیکن کارکنوں نے گرفتاری دینے کی بجائے گاڑیوںمیںچڑھ کرسلیفیاں بنائیں اورچلتے بنے دوسری جانب پولیس اہلکار بھی تیار کھڑے تھے لیکن کوئی کارکن بھی سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات