اسلام آباد میں زیر تعمیر پل

اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا پلر گر گیا،2 مزدور جاں بحق

اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے پر زیر تعمیر پل کا پلر گرنے کے باعث 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بھارہ کہو واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد تین ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانےکے لیے انتظامیہ نے بڑی کرین منگوالی ہے، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال