پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
ویب ڈیسک: حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں 6 روز تعطل کے بعد بحال ہوئیں جس کے بعد آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔
حکام کے مطابق مال بردارگاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت شروع ہوگئی تاہم پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق 6 روز قبل افغان سکیورٹی اہلکاروں نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا جس کے باعث ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔
Load/Hide Comments