تحریک انصاف 6 رہنما جیل منتقل

تحریک انصاف کے 6 رہنما اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل

زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک گیر جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتار رہنماؤں میں فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری ، صداقت عباسی ، اعجاز خان، لطافت عباسی، چودھری ساجد کو اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 41 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا۔
شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں ذلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری ساجد محمود بھی شامل ہیں۔
جیل بھرو تحریک کے منتظم اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پشاور میں بھی ہزاروں افراد گرفتاری دینے نکلے تھے مگر کسی نے انہیں گرفتار ہی نہیں کیا۔
خیال رہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رکھا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی