مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیارہے، جب چاہے انتخابات کروالیں، عطااللہ تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ امور عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان آنیوالی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔
ویب ڈیسک: تفصیالت کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، ان کا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے تیار ہے جب مرضی الیکشن کروا لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے، عمران خان کبھی کہتے ہیں امریکی سازش ہوئی بعد میں کہتے ہیں نہیں ہوئی، ان کا سکرپٹ بھی ٹھیک نہیں تھا۔
عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ کو آنکھیں دکھاتے ہیں، ہماری برداشت کی حد ہے، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی