رکھنی بازار میں دھماکا

بارکھان: رکھنی بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں ایک کی حالت تشیوش ناک ہے جبکہ دھماکے کے بعد رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار