اٹلی میں کشتی کو حادثہ

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

ترکیہ سے تارکین وطن کو اٹلی لے جانے والی کشتی حادثے کے باعث سمندر میں ڈوب گئی، 28 پاکستانیوں سمیت 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ترکیہ سے اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 12 افراد لاپتہ ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ روم میں پاکستانی سفارتخانے نے ورثاء کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، روم میں پاکستان کا سفارت خانہ حقائق جاننے کی کوشش کر رہا ہے، اس مقصد کیلئے اطالوی حکام اور میری ٹائم ایجنسیوں سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک