کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ8 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے آج تین تبدیلیوں کرتے ہوئے محمد موسیٰ، طیب طاہر اور تبریز شمسی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔
ملتان سلطانز کی جانب پہلے بیٹنگ کی دعوت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے، کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کے لیے آج پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی کارکردگی مجموعی طور پر آج کے میچ میں مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 101 کے ٹوٹل کے ساتھ پویلین لوٹ گئی۔
ملتان سلطانز کے سلطانز کی جانب سے شان مسعود 25، محمد رضوان 29 ،ریلی روسو 7، ڈیوڈ میلر 7 ، خوشدل شاہ 4، انور علی 12، اسامہ میر 10، کارلوس براتھویٹ 1، عقیل حسین 2 ، عباس آفریدی 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے3،3 جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید