بی آر ٹی زو کارڈ کی قیمت

بی آر ٹی زو کارڈ کی قیمت دگنی، 300روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے زو کارڈ کی قیمت دگنی کردی گئی مہنگائی کے باعث اب زو کارڈ 300روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ کارڈ کا ڈیزائن اور رنگ بھی تبدیل کردیا گیا بی آرٹی پشاور نے زو کارڈ کا نیا ڈیزائن متعارف کر دیا ہے نئے کارڈ کا رنگ زو پشاور کے برانڈ کلر اور پاکستان کے قومی رنگ کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے انتظامیہ ٹرانس پشاور کے مطابق نئے کارڈ ڈیزائن کا اجراء 27 فروری پیر سے کر دیا گیا ہے جبکہ بی آر ٹی سٹیشنز پر زو کارڈز کی قیمت 300 روپے ہوگی اس سے قبل یہی کارڈ150روپے میں دستیاب تھا انتظامیہ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث، کارڈ کی تیاری کی لاگت بڑھ گئی ہے
جس کے وجہ سے ادارے کو کارڈ کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔ابتدائی مرحلے میں 15 لاکھ زوکارڈز بنوائے گئے تھے، جن میں سے 4لاکھ کارڈ عوام کو مفت مہیا کئے گئے تھے۔ا ب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ کے قریب زو کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔نئے کارڈ کے اجرا سے پرانے کارڈز متاثر نہیں ہونگے اور مسافر ان کو پہلے کی طرح ہی استعمال کر سکتے ہیں جبکہ کرایوں میں کو ئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم