حریم شاہ

مشکل وقت میں حریم شاہ کو نہیں چھوڑ سکتا، شوہر

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں لیک ہونے والی اپنی ویڈیوز پر طعنے دینے والے افراد کو کرارا جواب دیا ہے کہ وہ اپنے طعنے اپنے پاس رکھیں، ان کی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں۔ حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی اوریہ کہ ان کا کبھی کسی تیسرے مرد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔ اب انہوں نے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ لوگ ان کی ذاتی ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد انہیں شرافت کے طعنے دے رہے ہیں۔
مختصر دورانیے کی ویڈیو میں حریم شاہ کو شوہر بلال شاہ کے ہمراہ اطمینان سے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں شرافت کے طعنے دے رہے ہیں۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں طعنے دینے والے لوگ اپنی باتیں اپنے پاس رکھیں، ان کی لیک ہونے والی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز ان کی ذاتی ویڈیوز تھیں، جو انہوں نے گھر میں بنائیں اور انہوں نے اپنی دوستوں صندل خٹک اور عائشہ پر اعتبار کرکے غلطی کی، جنہوں نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے بتایا کہ لوگ انہیں بھی پیغامات میں طعنے دے رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ حریم شاہ کو چھوڑ دو۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مشکل حالت میں حریم شاہ کو نہیں چھوڑ سکتے، اگر وہ انہیں اس وقت چھوڑ دیں گے تو وہ عامر لیاقت بن جائیں گی، وہ ڈپریشن میں چلی جائیں گی۔ بلال شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیوز کے معاملے پر اس وقت حریم شاہ کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور یہ کہ وہ خدا کی رضا کی خاطر ان کے ساتھ ہیں، ہاں البتہ بعد کے معاملات بعد میں دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جلد ملک آکر صندل خٹک اور عائشہ پر اہلیہ کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے، ابھی وہ ان خواتین سے متعلق کچھ بات نہیں کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ