دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ

پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں امارت نمبر ون،افغانستان کا آخری نمبر

ویب ڈیسک:پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نوماڈ کیپیٹلسٹ نے رواں برس کی فہرست جاری کردی جس میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز خلیجی مسلم ملک متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ پاسپورٹ کی ریٹنگ صرف ویزہ فری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کرتا۔ جیسے کہ دیگر ادارے کرتے ہیں۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ یہ درجہ بندی پانچ بنیادوں پر کرتا ہے۔اول یہ کہ کسی ملک کے پاسپورٹ کیلیے کتنے ممالک میں ویزہ فری سروس ہے۔
اس کے نمبر 50 فیصد تک رکھے گئے ہیں۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست 2023 میں پہلا نمبر متحدہ عرب امارات کا ہے جس کے پاسپورٹ پر 181 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی گزشتہ برس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات 32 ویں نمبر پر تھا۔متحدہ عرب امارات کے بعد فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور لگسمبرگ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے جن کے پاسپورٹس پر 174 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔تیسرے نمبر کے لیے بھی دو ممالک، آئرلینڈ اور پرتگال کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی دو ممالک موجود ہیں۔ جرمنی اور چیک ریپبلک کا اسکور 107، 107 رہا۔
اس فہرست میں 200 میں سے چین کا نمبر 128، بھارت کا 159 اور سری لنکا کا 170 ہے جب کہ بنگلادیش 182 ویں نمبر پر ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست میں کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 31.50 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر رہا۔ کمزور پاسپورٹ میں پاکستان سے اوپر بالترتیب صرف عراق، یمن اور افغانستان ہیں۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی