ہیر ی اور میگھن

ہیر ی اور میگھن کوگھر خالی کرنے کاکہہ دیا گیا

ویب ڈیسک:برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن میرکل کو ونڈزر کاسل میں واقع گھر فراگمور کاٹیج خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے گھر خالی کرنے کی تصدیق کی ہے۔یہ گھر شاہ چارلس سوم کے ونڈزر کاسل کے احاطے میں واقع ہے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران وہ یہ گھر استعمال کرتے تھے۔اس سے قبل روزنامہ دی سن نے رپورٹ کیا تھا کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کو اس گھر کی پیشکش کی ہے۔شاہ چارلس سوم کی جانب سے یہ فیصلہ شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے انکشافات کے بعد آیا ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب، امریکی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ایک ڈاکیومینٹری اور متعدد انٹریوز میں شاہ چارلس سول، بھائی شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے بارے میں انکشافات کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب