بنوں دولہے کی خودکشی

بنوں،دولہے کی شادی کے تیسرے دن خودکشی،نوجوان قتل

ویب ڈیسک :دلہے نے تیسرے روز نامعلوم وجوہات پر خود کشی کر لی ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق نصری خیل جانی خیل میں تین روز قبل شادی کرنے والے 22سالہ امیر اللہ ولد خان نور نے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کرلی ، جانی خیل پولیس نے مقتول کے والد خان انور ولد گل خانو کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر لیا۔ جانی خیل میں ایک اور واردات میںمبینہ ملزموں رحمت ولد خونازگل اور محب اللہ ولد رحمت ساکنان سرہ درگہ نے تکرار پرنوجوان گل رمضان ولد گل اختر سکنہ شنکی علی خان خیل جانی خیل کو قتل کر دیا ،پولیس نے مقتول کے بیٹے عزیز اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
اسی طرح تھانہ صدر کی حدود واقع کوٹ عادل میں مکان کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہو ئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو ئے۔ سالم خان اور آصف خان ولد عارف خان کے مابین مبینہ طور پر مسلح تصادم کے نتیجے میں فریق اول کے سالم خان ولد عارف خان ،عاشق خان اورعارف پسران زرولی زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہگیر محب شاہ ولد شفیق شاہ سکنہ فاطمہ خیل حال ٹائون شپ بنوں بھی زخمیوں میں شامل ہے ۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ