بی دوائیوں کی بازار

پابندی کے باوجودٹی بی دوائیوں کی بازار میں کھلے عام فروخت

ویب ڈیسک :ٹی بی کی ادویات کی میڈیسن مارکیٹ میں فروخت پر پابندی کے باوجود پشاور سمیت صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں جس سے حکومت کے مفت علاج کا پروگرام متاثر ہورہا ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ٹی بی کے علاج کی ادویات مریضوں کیلئے مفت ہیں اور اس کیلئے مخصوص مراکز کے علاوہ تمام سرکاری میں مراکز بھی قائم ہیں تاہم نجی ہسپتالوں اور کلینکس سے ٹی بی کے تشخیص شدہ مریضوں کو ٹی بی کے مفت علاج سنٹرز ریفر کی بجائے ادویات تجویز کی جارہی ہے
جس کی وجہ سے ٹی بی کے مریض مراکز صحت پر ملنے والی مفت دوائیاں مارکیٹ سے مہنگے داموں خرید رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز پر ٹی بی کی دوائیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے اور تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو مریضوں میں ٹی بی کی تشخیص پر مریضوںکو سرکاری ٹی بی سنٹرزپر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اس کے باوجودصوبہ بھر میں ٹی بی کی دوائیاں پیسوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم