شیر بےگناہ بھی ہو تو

شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کرگرفتاری دیتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں والد نواز شریف کو مینشن کیا اور کہا کہ برائے مہربانی تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔
ٹویٹر پر جاری اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، قوم لیڈر اور گیدڑ کے درمیان فرق جان گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز