رضاربانی ایٹمی اثاثے

بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دبائومیں ہیں؟ رضاربانی

ویب ڈیسک:سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو قومی مفادات کے خلاف ہو، بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دبائو میں ہیں؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے پر آئی ایم ایف کی طرف سے پائوں کھینچنا اور چین کے سوا دوست ممالک کی ہچکچاہٹ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی اور اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دبائو میں ہیں؟ چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات خطرے میں ہیں یا ہمیں خطے میں ایسا کردار ادا کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے جو سامراجی طاقت کی فوجی موجودگی کو آسان بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوالات مشترکہ پارلیمنٹ کے فلور پر وزیر اعظم کے پالیسی بیان کے متقاضی ہیں، ٹی ٹی پی کے سوال اور دہشتگردی میں اضافے پر بھی حکومت کی طرف سے کوئی بحث یا بریفنگ نہیں ملی، لگتا ہے پی ٹی آئی ہو یا موجودہ حکومت پارلیمنٹ سے آزادی چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری