انتخابات تاریخ

انتخابات تاریخ،گورنر نے الیکشن کمیشن کومشاورت کے لئے بلا لیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے7 یا 8مارچ کو مدعو کرلیا۔ الیکشن کمیشن کسی بھی روز گورنر خیبر پختونخوا سے مشاورت کیلئے گورنر ہائوس آسکتی ہے۔ صوبائی اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جواب دیتے انتخابات کی تاریخ نہیں دی گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے انتخابات کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے خط کا صرف جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن تاریخ پر مشاورت کے لیے گورنر ہائوس پشاور آسکتی ہے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا فوری صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دیں سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر نے دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور