لنڈی کوتل لشمینیا وبائی

لنڈی کوتل میں لشمینیا وبائی شکل اختیار کرگیا،360مریض رپورٹ

ویب ڈیسک:ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں لشمینیا مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ۔گزشتہ دو ماہ کے دوران لشمینیا سے متاثرہ 360مریض رپورٹ ہوئے ہسپتال ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان متاثرہ مریضوں میں زیادہ تعداد کمسن بچوں کی ہے جن کا تعلق علاقہ خیبر ذخہ خیل، شینواری اور لوئے شلمان سے ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لشمینیا مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور ممکنہ طورپر متاثرہ علاقوں میں مچھروں کی افزائش گاہیں موجود ہیں۔ لنڈی کوتل کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ذمہ دار مذکورہ مرض کے تدارک کیلئے فوری طورپر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے فری میڈیکل کیمپس لگائیں اور عوام کو خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر نے رابطے پر بتایا کہ مذکورہ مریضوں کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرکاری علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم