شادی میں خواجہ سرا

شبقدر،شادی میں خواجہ سراکی وجہ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک :نحقی شبقدر میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعات کے مطابق موضع نحقی خرکی میں شادی کی تقریب میں مشہور خواجہ سرا ڈولفن کی محفل موسیقی کا پروگرام تھا۔پروگرام کے بعد فضل مولا اور عمران نامی اشخاص اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔ جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے فضل مولا ولد حولدار سکنہ اداخیل لنڈی کو تل ضلع خیبر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ بٹگرام نے مقتول کے بھتیجے اشرف سکنہ بڈھ بیر پشاور کی مدعیت میں عمران ولد اختیار خان سکنہ نورانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر