راولپنڈی میٹروبس میں آگ

راولپنڈی میں میٹروبس میں آگ لگ گئی، مسافروں نے شیشے توڑ کر جان بچائی

راولپنڈی: چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔
راولپنڈی میں چاندنی چوک سٹیشن کے قریب لگی آگ نے چلتی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق میٹرو بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے ہیں، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، بیرسٹر سیف