فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ درج

فتنہ انگیز، اشتعال انگیز تقاریر کاالازم، فواد چوہدری اور شاہ محمود کیخلاف مقدمہ درج

فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماوں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرنے کی وجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس اور اس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہونا لکھی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کی، انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، انہوں نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔
مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف