ایل آر ایچ ہڑتال

ایل آر ایچ میں کلاس فور کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی

ویب ڈیسک :لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں منگل کے روزبھی کلاس فورملازمین نے ہسپتال انتظامیہ اور ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالدنے بھی مظاہرین سے خطاب کیااورانہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے ہر قسم کی حمایت کا یقین دلایاگیا کلاس فور ملازمین کا یہ احتجاج جمعہ کے روز سے شروع کیا گیا ہے
جس کے دوران گذشتہ روز بھی ملازمین نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا اور انتظامی بلا ک کے سامنے جمع ہوکر ہسپتال کے انتظامی عہدیداروں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی درخواست پر دیگر اضلاع سے بھی کلاس فور ملازمین احتجاجی مظاہرہ کیلئے ایل آر ایچ میں جمع ہوئے تھے دریں اثناء پیپلزپارٹی کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے بھی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ سوچ سمجھ کرا ستعمال میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ