پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل

پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کیلئے عام انتخابات کاشیڈول جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہو گی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبونلز اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو دیے جائیں گے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک جمع کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان