فیض حمیدکے خلاف انکوائری

فیض حمیدکے خلاف انکوائری ہورہی ہے،کوئی پیشرفت ہوئی توسامنے آجائے گی،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں،کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل حکومت نہیں ادارہ ہی کرسکتا ہے، کورٹ مارشل وزارت داخلہ نہیں، ادارہ اور جی ایچ کیو کرتا ہے، عمران خان کے انجام پر پہنچے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، امید کی جانی چاہیے کہ عمران خان 13 مارچ کو عدالت پیش ہو جائیں گے، امید ہے پیش نہ ہونے پر مزید ریلیف نہیں ملے گا، اب اگر اس سے زیادہ مہربانی ہوئی تو سوال اٹھیں گے اور عدلیہ کی غیر جانبداری پر حرف آئے گا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلے ہمارے لیے حیرانی کا باعث ضرور ہیں، عمران خان کو جیسا ریلیف ہائی کورٹ سے ملا ہے ایسا پہلے تو ہم نے نہیں دیکھا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی 12 ارب روپے لیکر دبئی بھاگی ہوئی ہے، فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی، نیب میں سارا ریکارڈ پڑا ہے،کبھی اس نے بتایا کہ 450 کنال اراضی اس کے نام کیسے لگ گئی،کبھی اس نے قومی خزانے کو 50 ارب کے ٹیکیکا جواب دیا؟ نئے چیئرمین نیب کو چاہیے کہ سست روی ختم کرکے معاملہ آگے بڑھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، ٹیریان وائٹ اور توشہ خانہ معاملے پر اسے جو ریلیف ملنا تھا وہ مل چکا
اگر اسے ووٹ کی طاقت سے باہر نہ کیا تو یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔ رانا ثنااللہ نے عمران خان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر اسی طرح سے چھپے رہے، اگر وہ اسی طرح سے قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا۔ان کے رویے کی وجہ سے ہی پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کرنا مناسب سمجھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد سیاسی سرگرمی نہیں کرنا بلکہ ماحول خراب کرنا ہے۔ایک سوال پر کہ فیض حمید اور ان کے بھائی کے خلاف اثاثوں کے حوالے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں،کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائے گی۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا