سرکاری ملازمین کی یونین سازی کیلئے شرائط نامہ جاری

سرکاری ملازمین کی یونین سازی کیلئے شرائط نامہ جاری

ویب ڈیسک: پی اینڈ ڈی کے ملازمین کی جانب سے نئی یونین کے قیام کی روشنی میں حکومت کی جانب سے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق ایسوسی ایشن کسی دوسرے ادارے یا کسی دوسرے کیڈر سے تعلق رکھنے والی انجمن کے ساتھ وابستہ نہیں ہوگی اور اپنی نمائندگی کو ان سرکاری ملازمین کے عمومی مفاد کے معاملات تک محدود رکھے گی جن کی وہ نمائندگی کرتی ہے۔ اپنے ارکان کے انفرادی معاملات میں خود کو شامل نہیں کرے گی۔ قواعد کے تحت ایسوسی ایشن کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہوگی
یا کسی ایسے عمل کا پیچھا نہیں کرے گی جس میں ممبران کو انفرادی طور پر حکومت کی کسی ہدایات یا سرکاری ملازمین کی طرز عمل اور سروس ڈسپلن سے متعلق کسی قانون یا قواعد کے تحت شامل ہونے یا اس پر عمل کرنے سے منع کیا گیا ہو ۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گی اور نہ ہی اس میں حصہ ڈالے گی یا کسی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔ ایسوسی ایشن کو اپنے ضابطے یا قواعد تقرری کرنے والے اتھارٹی سے منظور کرائے جائیں گے جنہیں کسی بھی وقت اس میں کسی ترمیم کی ضرورت ہو سکتی ہے یا کسی خاص طریقے سے قواعد و ضوابط تجویز کرنے کے لئے ایسوسی ایشن اپنے اکائونٹس کا سالانہ گوشوارہ اور اپنے ممبران اور عہدیداروں کی فہرست تقرری کرنے والی اتھارٹی کو پیش کر ے گی اس طرح کا بیان اور فہرست ہر سال 1 ستمبر سے پہلے پیش کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں حکومت اپنی صوابدید کے تحت ایسوسی ایشن کی شناخت واپس لے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال