توشہ خانہ کیس اہم شواہد

توشہ خانہ کیس،نیب ٹیم نے دبئی سے اہم شواہد جمع کرلئے

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں شواہد جمع کرنے دبئی پہنچ گئی ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی 4 رکنی ٹیم نے دبئی میں عمر فاروق ظہور سے ملاقات کی جس میں نیب کی سربراہی ڈائریکٹر رضوان احمد نے کی۔ نیب ٹیم سعودی ولی عہد کے تحفہ کی گھڑی کی فروخت پر معلومات جمع کر رہی ہے۔ سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ عمر فاروق ظہور کے وکیل نے نیب حکام سے ملاقات کی تصدیق کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور قیمتی گھڑی نیب کو دکھانے قونصل خانے لے آئے۔
دبئی میں نیب ٹیم نے گھڑی کے اصل ہونے کی تصدیق کرنے والے اسٹور کا بھی دورہ کیا ۔ اسٹور منیجر نے تصدیق کی کہ اس انمول قیمتی گھڑی کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق عمر فاروق ظہور نے گھڑی کے ساتھ خریدی تمام اشیا کی رسیدیں اور دیگر شواہد نیب کو دئیے۔ انہوں نے ثبوت فراہمی کے بعد دستاویز پر دستخط بھی کئے ۔ اسلام آباد میں آرٹس اینڈ ٹائم کے مالک شفیق بھی تصدیق کر چکے ہیں کہ توشہ خانے میں گھڑی کی جمع رسید جعلی تھی۔ نیب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شفیق کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  زمین کو لاحق آب وہوا کے بحران کی 70فیصد علامات مزید سنگین