ریگی ملکیتی تنازعہ

ریگی ملکیتی تنازعہ پر پھر مسلح تصادم ،فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ریگی میں زمین کے ملکیتی تنازعہ پر ایک بار پھر فریقین نے اسلحہ اٹھا لیااور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ریگی کے علاقہ کافور ڈھیری میں برسوں سے دو قوموں کے درمیان زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلاآرہا ہے جس میں اب تک کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،کچھ روز قبل بھی فریقین میں مسلح تصادم ہوا تھا جو کئی روز تک جاری رہا جس میں اموات بھی ہوئیں جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔فریقین میں پولیس اور علاقہ کے بااثر افراد کی سرپرستی میں کئی بار جرگے بھی ہوئے ہیں تاہم تنازعہ تاحال ختم نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کافور ڈھیری روڈ نزد رئوف خان قلعہ کے علاقہ میں فریقین کے درمیان دوبارہ فائرنگ کی۔ اس دوران مسماة(م) زوجہ شمشاد خان ساکن شاہی بالا موٹرسائیکل پر شوہر کیساتھ میکے جارہی تھی ،اس دوران فریقین میں فائرنگ کی زد میں وہ آکر وہ شدید زخمی ہوگئی ۔35سالہ مجروحہ کو تشویشناک حالت میں ایل آرایچ منتقل کیا گیا ۔ واقعہ سے متعلق تھانہ ریگی سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی آر ٹی سٹاپ صدر کے قریب دکان میں آتشزدگی