فقیر کلے میں فائرنگ

فقیر کلے میں فائرنگ ، ہوٹل ملازم جاں بحق، ماں بیٹی سمیت 4زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقہ فقیر کلے میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے چائے ہوٹل کا ملازم جاں بحق اور راہ گیر ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ملزمان پلاٹ تنازعہ پر فائرنگ کررہے تھے۔فقیرکلے کے رہائشی شہباز خان ولد وارث خان نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اس کا 20سالہ بھائی عطاء الرحمن گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون مسماة (ش) زوجہ سوات خان سکنہ فقیر کلے ،اس کی چارسالہ بیٹی دعا،فاروق کی زوجہ اور فریق اول سے جنید ولد سربلند عرف بلندے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عطاء الرحمن چائے کے ہوٹل میں ملازم تھا۔ پولیس نے فریق اول سے جنید اور وقار پسران سربلند سکنہ گڑھی فاضل اور فریق دوم کے جمشید ،حاجی گل،رشید اورکامران پسران نور ے عرف چند کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئے اور کارروائی کرتے ہوئے جنید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔وجہ عداوت فریقین میں پلاٹ کا تنازعہ بتایا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے