خیبرپختونخواخسارہ کاشکار

خیبرپختونخواخسارہ کاشکار،ترقیاتی فنڈزکی گنجائش ختم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کو مسلسل 8ماہ سے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث اب ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم فراہمی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے محکمہ خزانہ نے جاری اخراجات کی مد میں فنڈز کے استعمال میں سست روی لانے اور کفایت شعاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام انتظامی محکموں کو جاری مراسلے میں تصدیق کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کو کرنٹ اکائونٹ یعنی جاری اخراجات کیلئے فنڈز خسارے کا شکار ہیں ایسے میں صوبائی حکومت نے پیٹرول کی مد میں 35 فیصد کی کمی کی تھی لیکن اس کے باوجود محکموں کی جانب سے اضافی مدد کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں
محکمہ خزانہ آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن آمدنی میں اضافہ اس وقت تک مقصد پورا نہیں کرے گا جب تک کہ اسے لاگت میں کمی کے ساتھ جوڑا نہ جائے۔محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ صوبے میں فنڈز کا بہائو کورونا اور بعد ازاں سیلاب سے شدید حد تک متاثر ہوا ہے محکمہ خزانہ نے سخت مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا اور کفایت شعاری کے اقدامات کابینہ سے منظور کر کے نافذ کیے گئے۔تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری اخراجات پر توجہ دی جائے تاکہ رقم کی قدر حاصل ہو اور وسائل کو متحرک کرنے اور ترجیح دینے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے دستیاب فنڈنگ بہتر طریقے سے خرچ کیا جا سکے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا