پشاور کلین اینڈ گرین مہم

پشاورکچرے کاڈھیر بن گیا،کلین اینڈ گرین مہم پھرشروع

ویب ڈیسک:پشاور میں ایک بار پھر سے کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرپشاور شاہ فہد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن نثار سمیت پشاور کی تحصیلوں کے چیئر مین، ٹی ایم او ز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کلین اینڈ گرین پشاور مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پشاور میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
جس میں انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھائیںگے اور نالیوں اور گلیوں کی صفائی بھی کی جائے گی اور معمول کی صفائی کے ساتھ صفائی مہم بھی جاری رہے گی اور اس کے ساتھ پشاور میں عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں عوام و تاجروں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ گلیوں ، محلوں اور سڑکوں پر کچرہ و گند نہ پھینکیں اور کچر ے کو کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور پشاور کے دو علاقوں گلبہار اور یو نیو ر سٹی ٹائون کو ماڈل زون بنایا جائے گا اور اس مہم میں عوام و تاجران کو شراکت دار بنایا جائے گا تاکہ عوامی تعاون کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ کلین اینڈ گرین پشاور مہم کے حوالے سے عوام اپنے علاقوں میں کوڑا کرکٹ وغیر کی تصاویر ضلعی انتظامیہ کے وٹس ایپ نمبر 03157001799 پر بھیج سکتے ہیں جس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید