ویب ڈیسک: صوابی کے علاقہ شیوہ مین قبرستان کے قریب تاریخ پیشی بھگتنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور آنے والوں پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ محمد زاہد سکنہ شیوہ نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح اس کا بھائی محمد صادق اور بھتیجا وقار احمد اپنی کار نمبر AH.194 میر پور میں شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی بھگتنے کے لیے جارہے تھے۔
راستہ میں واحد علی ولد فضل غنی بھی کار میں سوار ہو گیا جبکہ میں اور انعام اللہ ولد عبدالحکیم موٹر سائیکل پر کار کے پیچھے آرہے تھے۔ جب کار شیوہ قبرستان خکتہ پل کے قریب پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے واحد خان اور اس کے بیٹوں اکمل خان اور اسفندیار نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں محمد صادق، وقار احمد اور واحد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی گئی ہے۔ پرمولی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments