ڈیرہ،دوست نے دوست اور شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

ڈیرہ،دوست نے دوست اور شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

ویب ڈیسک: گائوں شاہ عالم میں والی بال میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر دوست نے چھر یوں کے وار کرکے ایک دوست کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ ادھر گھریلو ناچاقی پر بگو انی جنوبی میں شوہر نے فائرنگ کرکے 26سالہ بیوی کو قتل ہو گئی۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون میں 56سالہ رحمت اللہ سکنہ بگوانی جنوبی نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر ملزم نعمت اللہ بلوچ ولد بشیر خان نے فائرنگ کرکے بیوی 26سالہ مسماة کلثوم بی بی کو قتل کر دیا۔ دوسرے واقعہ میں تھا نہ چود ھو ان کی حدود گائوں شاہ عالم میں والی بال کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑے پر کفایت اللہ اور اس کے بھائی نے گھر جاتے ہوئے اپنے دوست 30سالہ محمد طارق شاہ ولد غلام مصطفی شاہ کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ میں دوسرا دوست احمد خان شیرانی ولد ثناء اللہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی