فقیرآباد 3گینگز کو گرفتار

گرفتار راہزن گینگز میں بعض نے خود کو طالبعلم ظاہر کردیا

ویب ڈیسک:فقیرآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی ، راہزنی سمیت دیگرسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3گینگز کو گرفتار کرلیا گیا جن میں بعض جواں سالہ راہزنوں نے خود کو طالبعلم ظاہر کردیا۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے گینگز میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جو آئس کے نشہ میں مبتلا ہوکر وارداتیں کرتے تھے جبکہ بعض کے بارے میں بتایاجارہا ہے کہ وہ خواجہ سرائوں پر پیسے بھی لوٹاتے تھے۔پشاور پولیس نے گینگز کے 12کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60موبائل فونز، 5لا کھ 20ہزار نقدی، مو ٹر سا ئیکلیں و اسلحہ بھی بر آمد کر لیاہے۔
گزشتہ روزگلبہارپولیس اسٹیشن میں ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فقیرآباد،پہاڑی پورہ، گلبہارو دیگر علاقوں میں راہزنی و ڈکیتی میں ملوث تین گینگز بے نقاب کر کے 12 ملزمو ں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں اسامہ، مہر گل، انہار، زاہد، نبی، فیضان، طاہر، خوشحال، شہریار، مدثر اور یاسر شامل ہیں۔ ملزمو ں کے قبضہ سے چھینے گئے60 موبائل فونز،لاکھوں نقدی ،6پستول و 10 موٹر سائیکلیں بھی برآمدکرلی گئیں اورانہیں اصل ما لکا ن کے حوا لے کر دیا گیا۔ ملزمان چھینے گئے موٹر سائیکل و موبائل فونز افغانستان سمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں ۔
وارداتوں کے بعد افغان باشندے افغانستان فرار ہو جا تے تھے ۔ایس پی نے بتایا کہ ملزم اسامہ پر چمکنی ودیگرتھانوں میں پہلے بھی مقدمات درج کئے گئے جبکہ گرفتار فیضان اور نویدبھی شہریوں کو متعدد بارلوٹنے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ آئس نشہ کرنے کے بعد یہ شہریوں کو لوٹتے اور بعد میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلاتے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری