ویب ڈیسک:مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں ملک دو ماہ میں سفارت خانے کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا، چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ ایران اور سعودی عرب نے سفارتی عملے کے تعیناتی پر بھی اتفاق کرلیا ہے، اس پیش رفت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست ملاقات بھی ہوگی۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور 2016 میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔
Load/Hide Comments