پرائیویٹ سکولزفیڈریشن قتل کیس

وائس چیئرمین پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے قتل کیس میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک: گلستان جوہر بلاک سیون میں فائرنگ کر کے قتل کئے جانیوالے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق26 فروری کو قتل کئے جانیوالے خالد رضا کی ریکی3 ماہ قبل شروع کی گئی تھی جبکہ خالد رضا کو3 ماہ قبل گھر پر ایک پارسل موصول ہوا تھا۔
رائیڈر نے پارسل خالد رضا کے گھر کی تصدیق کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا تھا جس میں سے گھڑی نکلی تھی اور اس پر وقت8 بجکر10 منٹ تھا۔ اہلخانہ نے پارسل پہنچانے والے رائیڈرکوگھر کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا اور اہلخانہ کے روکنے پر رائیڈر بھاگ نکلا جبکہ گھڑی کے ساتھ ملنے والی پرچی پر گڈ لک خالد رضا درج تھا۔ خالد رضا کو26 فروری کو رات8 بجکر10 منٹ پر ہی قتل کیا گیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کو پرچی کس نے بھیجی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار