ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر دیر کے ایم ایس نے صحت کارڈ سے متعلق محکمانہ انکوائری روکنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ایس اپر دیر کے حوالے سے صحت کارڈ سے متعلق شکایات پر انکوائری شروع کی گئی تھی۔ اس دوران محکمہ صحت نے ایک اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس میں مینجمنٹ کیڈر کے گریڈ 18کے ڈاکٹر عطاء اللہ اور گریڈ 19کے ڈاکٹر محمد سلیم کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اپر دیر ہسپتال کے ایم ایس نے پی آئی ٹی کی انکوائری کو جواز بناکر محکمہ صحت کی انکوائری روکنے کی درخواست کردی ہے۔
اس ضمن میں سیکرٹری صحت کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے ہیلتھ سیکرٹری انکوائری کر چکے ہیں جن کی سفارشات کا ابھی انتظار ہے انکوائری کے دوران مذکورہ الزامات کا ریکارڈ انکوائری افسروں کو دیا گیا ہے اس لئے برائے مہربانی مذکورہ بالا محکمانہ انکوائری روک دی جائے۔
Load/Hide Comments