علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک اناف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کردی جس کے لیے عدالت نے ملزم علی امین کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔
عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی