ارسلان تاج گرفتار

کراچی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گرفتار

کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری کراچی اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی اسمبلی سندھ کے رکن ارسلان تاج کو کراچی سے حراست میں لے لیا، ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر تین پولیس کی گاڑیاں آئیں جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی.
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے تاہم سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو