چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کیلئے ہمیں اجازت نہیں، مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول مل رہا ہے،شفاف الیکشن کے سوا دلدل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، آج جتنے لوگ تھے مجھے خدشہ تھا خون خرابہ ہو گا اس لیے ریلی منسوخ کی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ایک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟
عمران خان کا کہنا ہے کہ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے، اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کر الیکشن کا انتظار کرتا، ملک مقروض کرکے پیسے باہر لے گئے تو یہ ملک کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے علاوہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جام پورکے الیکشن سے ان کی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کسی طرح الیکشن سے نکلو، ان کا پلان تھا ہم سب کو باہر کرکے الیکشن کراتے، آج جتنے لوگ تھے مجھے خوف ہوا کہ نکلے تو خون خرابہ ہو گا، ہم عدالت کے پاس جا رہے ہیں کہ ہمیں عدلیہ سے آر اوز چاہئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت ہے ہمیں نہیں، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ ن لیگ کا بیڑا غرق میری وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو اوپر بٹھا دیا ہے.
Load/Hide Comments